اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ہفتہ کی شام بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں شہید حسن احمد دایخ کی تشییع جنازہ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہید کے اہل خانہ، شہداء کے خاندانوں، علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور مزاحمت کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکائے جنازہ نے اس موقع پر شہید کی یاد کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔
تقریب کے اختتام پر شہید حسن احمد دایخ کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس کے بعد ان کی میت کو ضاحیہ جنوبی بیروت میں واقع شہدائے روضۃ الزہراءؑ قبرستان منتقل کیا گیا، جہاں انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ